فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل کو نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے سول اور عسکری پینلز نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہا ہےکہ دشمن عناصرکھلے تصادم کے بجائے بالواسطہ اور مبہم طریقے اختیار کر رہے ہیں، ان مبہم طریقوں میں اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پراکسیز کا استعمال شامل ہے۔ائی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل کو نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے سول اور عسکری پینلز نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔ائی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ ملک کو وسیع اور مسلسل نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری، معاشی اور دیگر شعبوں پر محیط ہیں، جن سے نمٹنے میں ہمہ جہتی تیاری اور قومی طاقت کے تمام عناصر کی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔فیلڈ مارشل نےکہا کہ مستقبل کے رہنماؤں کو ان چیلنجز کو پہچاننے اور مقابلے کی تربیت دی جانی چاہیے، دشمن عناصر کھلے تصادم کے بجائے بالواسطہ اور مبہم طریقے اختیار کر رہے ہیں، جن میں اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پراکسیز کا استعمال شامل ہے۔ائی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ پیشہ ورانہ عسکری تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، یہ طویل المدتی قومی استحکام کو یقینی بنانے میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی ہے، شرکاء دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار برقرار رکھیں ،چوکس اور ثابت قدم رہیں۔