November 17, 2026

چشتیاں شریف اقوام متحدہ کے ماہرین کی سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے رپورٹ ہندوستان کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ

IMG-20251223-WA0347

چشتیاں شریف
اقوام متحدہ کے ماہرین کی سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے رپورٹ ہندوستان کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ سفارتی محاذ پر ہندوستان کے انتہا پسندوں کی بدترین شکست اور پاکستان کے موقف کی بڑی کامیابی ہے سفارتی سطح پر بین الاقوامی دنیا میں ہندوستان کے موقف کو یکسر مسترد کیا گیا ہے اور پاکستان کے موقف کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے سندھ طاس معاہدہ نریندر مودی کا پردادا بھی ختم نہیں کر سکتا ہندوستان کو کسی صورت آبی جارحیت مسلط نہیں کرنے دیں گے دریاؤں کا پانی پچیس
کروڑ عوام کا بنیادی حق ہے جسے کسی کا باپ بھی چھین نہیں سکتا اور ہم اپنا حق بزور قوت بازو حاصل کریں گے دریاؤں کا پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ اقدام جنگ تصور کیا جائے گا
ان خیالات کا سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا نریندر مودی اور اس کے حواری ذہنی طور پر انتشار پسند اخلاقی طور پر انتہا پسند اخلاقی پستی کا شکار ذہنی مفلوج ہیں جو خطے کی عوام کو کسی بڑی مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں مئی کی جنگ میں ہندوستان کو بدترین شکست ہوئی ہماری بہادر مسلع افواج نے دس گنا بڑی ہندوستانی فوج کو ناکوں چنے چبوائے اور عبرت ناک شکست سے دو چار کیا مودی آج بھی راتوں کو چونک کراٹھتا ہے اور خوابوں میں ڈرتا ہے اسے اپنی عوام تک کا احساس نہیں ہندوستان کی عوام بھوک اور افلاس سے بری طرح دو چار ہیں اور مودی اپنے بدقماش انتہا پسند حواریوں کے ساتھ مل کر خطے کی عوام کو مسائل کا شکار کرنا چاہتا ہے اسے ہوش کے ناخن لینا ہوں گے
ظفر اقبال چوہدری نے کہا آسٹریلیا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ہندوستان کا سیاہ اور مکروہ چہرہ آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعے سے ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوا بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے بڑے رہنما کی ہلاکت میں ہندوستان کا ہاتھ واضح کرتا ہے کہ ہندوستان ایک دہشت گرد ریاست ہے جو دنیا کے متعدد ممالک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے اور اپنے دوستوں کی پیٹ میں چھرا گھونپنے والی دہشت گرد ریاست ہے اقوام متحدہ کے ذریعے اس کے خلاف کاروائی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے