November 17, 2026
FB_IMG_1766502022701

پھولن دیوی

اتر پردیش، بھارت کی 1963ء میں ایک نچلی ذات میں پیدا ہونے والی پھولن دیوی کی زندگی جبر، سامراج اور وڈیروں کے خلاف بغاوت کی داستان، بزبان پھولن دیوی؛

” میں لکھنا جانتی ہوں نہ ہی پڑھنا، بس یہی میری کہانی ہے”

11 سال کی عمر میں اس کے باپ نے غربت کی وجہ سے ا
س کی شادی محض ایک گائے اور بائیسکل کے عوض
40 سالہ “پتی لال” سے کر دی جس کی پہلے ہی دو بیویاں تھیں.
دونوں سوتنیں اس سے سارا دن کام لیتیں، تشدد کرتیں اور اس کا شوہر روز ہی رات آ کر بلاوجہ اس پر اپنا غصہ نکالتا۔
اک روز سوتنوں نے مار پیٹ کر اسے گھر سے نکال دیا، یہ دو ٹھاکروں کے ہتھے چڑھ گئیں، انہوں نے اسے ایک کوٹھڑی میں بند کر کے تالہ لگا دیا، روز ان کے جنون کا نشانہ بنتی،
اس کی خوش نصیبی کہ ایک روز کوٹھڑی کا تالا کھلا ره گیا، پھولن بھاگ کر “چمبل گھاٹیوں” میں روپوش “بابا مستقیم” کے ڈاکوؤں کے گروه میں شامل ہو گئی۔
پھولن دیوی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا:
” میں اپنے وجود میں جلتی، انتقام کی آگ کی تسکین کے لیے سب سے پہلے مردوں کی طرح گالیاں دینا سیکھا. پھر گھڑ سواری اور رائفل چلانا.
بابا مستقیم پولیس کے ہاتھوں مارا گیا “وکرم” گروه لیڈر بنا جسے پھولن پسند کرتی تھی پھر، وکرم مخالف ڈاکو گروه کے ہاتھوں قتل ہو گیا، پھولن گروه کی سرداری چن لی گئی ” ڈاکوؤں کی ملکہ” کہلانے لگی.
سال 1981ء اس نے اپنا سب سے پرانا حساب چکایا، ان 2 ٹھوکروں سمیت 24 ٹھاکروں کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے، ان کی حویلیوں سے گھسیٹ کر باہر نکالا، ان کو گولیوں سے بھون دیا 22 ٹھاکر مارے گئے۔
———–
پھر، پھولن دیوی پر بے شمار کتب لکھی گئیں جن میں سب سے زیادی مصنفه مالا سین کی کتاب
“Bandit Queen”
ہے جس کا 27 زبانوں میں ترجمہ ہوا، نامور فلمساز شیکھر کپور نے اس په “بینڈٹ کوئین” کے نام سے فلم بنائی، پھولن نے “My Life” کے نام سے کتاب لکھی, جسے فرانسیسی مصنفه نے بھارتی مترجم کی مدد سے تحریر کیا، کی 7 لاکھ کاپیاں دنیا بھر میں فروخت ہوئیں.
ایک انٹرویو میں پھولن نے بتایا:
” میں صرف غریبوں پر ظلم کرنے والوں کو لوٹتی تھی، جو غریبوں کی لڑکیاں اٹھا کر لے جاتے تھے، نیچی ذات والوں کو اچھوت سمجھتے تھے”
!س کی جدوجهد سے متاثر ہو کر اک امریکی مصنف نے اسے بھارت کی “رابن هڈ” اور اور جدید دور کی “سلطانہ ڈاکو” کا خطاب دیا۔
پھولن دیوی نے پولیس اور سرکاری مشینری کو اس قدر زچ کیا تھا کہ وزیر اعظم، اندرا گاندھی نے حکام کواختیار دیا تھا:
” اگر، الآپ پھولن کو گرفتار نہیں کر سکتے، اس سے سمجھوتا کر لو”
پھولن دیوی نے 1983ء میں رضاکارانہ اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا 11 برس جیل کاٹی 1994ء تک، اور رہائی پاتے ہی الیکشن میں حصہ لیا، جیتی اور سبھا کی رکنیت حاصل کی، اس کے اگلے 1998ء کے الیکشن میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر، اس کے بعد کے 2002ء کے الیکشن میں یہ پھر جیت کر رکن پارلیمان بنی۔
——–
جیل سے آزادی کے بعد، دنیا کے لگ بھگ 80 ممالک نے اسے مدعو کیا، ان میں سے 20 ممالک نے اسے نوبل پرائز کے لیے نامزد کیا لیکن، بھارتی حکومت کے ٹھاکروں نے اس کی نامزدگی کو سرد خانے میں ڈال دیا.
25 جولائی 2001ء دوپہر 1 بج کر 20 منٹ پر پھولن کو اس کی رہائش گاہ کے سامنے، جب یہ اپنی گاڑی سے اتر رہی تھی، تین نقاب پوشوں نے گولی مار کر هلاک کر دیا۔ پھولن دیوی اس وقت بھارتی پارلیمان کی رکن تھی۔ ایک قاتل شمشیر سنگھ رانا کو دهلی میں پھولن دیوی کے قتل کے کچھ ہی روز بعد گرفتار کر لیا گیا، اس نے اقرارِ جرم کر لیا۔ ٹھاکر قاتل کا کہنا تھا:
” یہ 1981ء میں اپنے اعلیٰ ذات کے 22 ٹھاکروں کی پھولن ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کا بدلہ ہے”
یوں، بھارت کے 50 کروڈ سے زائد، مفلسی کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے نچلی ذات کے ہندوؤں کی، ان کے حقوق کی پامالی اور ان کی عزت نفس کے نام پر قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے والی، رکن پارلیمنٹ پھولن دیوی کو موت کے گھاٹ اتار کر بھارتی سامراج نے اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا گیا.