میلسی (بیو رو چیف ) انجمن تحفظ حقوق اساتذہ کے رہنما قاری عبدالسلام نے کہا ہے کہ اساتذہ کا پیشہ ایک
میلسی (بیو رو چیف ) انجمن تحفظ حقوق اساتذہ کے رہنما قاری عبدالسلام نے کہا ہے کہ اساتذہ کا پیشہ ایک باوقار اور مقدس ذمہ داری ہے، جسے ہر دور میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ماہرِ تعلیم اور سینئر صحافی قاری نذیر احمد الہ آبادی کے ساتھ موٹر مالک نعیم کی جانب سے روا رکھے گئے غیر منصفانہ، عہد شکنی پر مبنی اور غیر مہذب رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک طرزِ عمل سے نہ صرف ایک معزز استاد کی توہین ہوئی ہے بلکہ مجموعی طور پر اساتذہ برادری کے جذبات بھی بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیم جیسے عناصر معاشرے کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہیں، جو عزت دار پیشوں کی تذلیل کر کے سماجی اقدار کو پامال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے غیر ذمہ دار اور بدعہد افراد کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی استاد اس طرح کے ناروا سلوک کا شکار نہ ہو اور اساتذہ کے وقار کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔