November 17, 2026

(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے

Screenshot_2025-12-22_074522

(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں صارفین کو بجلی کے بلوں سمیت دیگر مسائل پر فوری ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ یہ بات سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کے حوالے سے بتائی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری اور وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمن کانجو کی ہدایات پر سیپکو کی جانب سے صوبے کے مختلف شہروں میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ کے خصوصی احکامات پر جوہی، لاڑکانہ، کنڈیارو اور دیگر شہروں میں کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔کھلی کچہریوں کے دوران سیپکو افسران نے صارفین کے بجلی کے بلوں، کنکشنز، اووربلنگ اور دیگر تکنیکی و انتظامی مسائل سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا۔ سی ای او سیپکو کے مطابق ان کھلی کچہریوں کے دوران سیکڑوں صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا گیا جبکہ متعدد صارفین کے کنکشنز اور دیگر دیرینہ مسائل بھی حل کیے گئے۔اعجاز احمد چنہ نے کہا کہ سیپکو صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تاہم انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور بجلی چوری کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔سی ای او سیپکو نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیپکو بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔آخر میں انہوں نے صارفین کو تلقین کی کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپور شرکت کریں، اپنے مسائل بلا جھجھک پیش کریں، کیونکہ سیپکو کی جانب سے تمام جائز شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔