نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی جانب سے شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے روینیو
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی جانب سے شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے روینیو ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کیے گئے۔پروموشن پانے والوں میں جونیئر کلرک، سپروائزنگ تپیدار اور سینئر کلرک شامل ہیں۔شہید بینظیرآباد ڈویژن کے 58 ریونیو ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کیے گئے۔کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے آج کمشنر آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی فور کے تحت ضلع شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے محکمہ روینیو سے تعلق رکھنے والے جونیئر کلرکس گریڈ 11، سپروائزنگ تپیدار گریڈ 11 اور سینئر کلرکس گریڈ 14 کے عہدوں پر ترقی پانے والے 58 ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کیے۔ترقی حاصل کرنے والوں میں ضلع شہید بینظیرآباد کے 24، ضلع نوشہرو فیروز کے 11 اور ضلع سانگھڑ کے 23 ملازمین شامل ہیں۔اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو نے پروموشن حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سچائی، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں اور سرکاری قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔