نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو کی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو کی جانب سے اقلیتی برادری بالخصوص خواتین کو ووٹ کی رجسٹریشن کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں الیکشن کمشنر محمد عمیر، اقلیتی برادری کے فوکل پرسن راجو بھٹیا اور الیکشن کمشنر آفیس کے مسرور میمن نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو اقلیتی برادری کو ووٹ رجسٹریشن کے متعلق آگاہی دی اور بتایا کہ ووٹروں کی فہرست میں ووٹ کو شامل کرنے، شناختی کارڈ (CNIC) حاصل کرنے، اور ووٹنگ کے عمل کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کے سلسلے میں آگاہی سیشن اور رجسٹریشن مہمات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان کا مقصد خصوصاً محروم طبقات، خواتین، اقلیتی کمیونٹیز، نوجوانوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کو انتخابی عمل میں فعال شرکت کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کے اشتراک سے مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینس تعینات کی گئی ہیں، جن کے ذریعے پسماندہ برادریوں بشمول اقلیتوں کو شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ موبائل یونٹس عوام کو اپنے گھروں کے قریب رجسٹر ہونے اور CNIC حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں تاکہ انہیں انتخابی فہرست میں نام درج کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی سیشن کا مقصد اقلیتی برادری کو ووٹ دینے کے قانونی حق اور قومی ذمہ داری کے بارے میں بریف کرنا ہے تاکہ خواتین، نوجوانوں اور اقلیتوں کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے اقلیتی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ 18 سال عمر کے تمام افراد کے نادرا کے ذریعے قومی شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ انکے ووٹ کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جاسکے۔