October 6, 2026

کراچی ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

IMG-20251222-WA0161

کراچی ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تینوں مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ طارق الٌہی مستوئی

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد شمس الدین، ارباز ولد یوسف خان اور کشور حسین ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ

گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی

ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KEL-8676 کو بھی قبضہ پولیس میں لےلیا گیا ہے، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ*