November 24, 2026

*نادرا کا یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک نظام متعارف، کوئٹہ سمیت 6 اضلاع میں سہولت فعال۔* *کوئٹہ——*

Screenshot_2026-11-24_112811.420

*نادرا کا یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک نظام متعارف، کوئٹہ سمیت 6 اضلاع میں سہولت فعال۔*

*کوئٹہ——*

*نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بلوچستان میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور یونین کونسلوں میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کو شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام متعارف کرادیا ہے۔*

*نادرا کے مطابق پائلٹ منصوبے کے تحت بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نصیرآباد، جعفرآباد، قلات، شیرانی اور ژوب میں یہ نظام فعال کردیا گیا ہے، جہاں متعلقہ سرٹیفکیٹس کا اجرا درخواست گزار کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔*

*نئے نظام کا مقصد غلط، بوگس اور جعلی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی روک تھام، شہریوں کی شناخت کی تصدیق اور یونین کونسلوں میں اندراج کے نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔*

*نادرا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی اس نظام کو متعارف کرانے کے لیے کام جاری ہے، جبکہ جلد اسے ملک بھر میں فعال کردیا جائے گا۔*