284

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر سرور رونجھونے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی اور بھوتانی عوامی کاروان اور لسبیلہ عوامی اتحاد کے قائدین محمد اسلم بھوتانی سردارزادہ شہزاد بھوتانی سردارزادہ عرفان

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر سرور رونجھونے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی اور بھوتانی عوامی کاروان اور لسبیلہ عوامی اتحاد کے قائدین محمد اسلم بھوتانی سردارزادہ شہزاد بھوتانی سردارزادہ عرفان بھوتانی کے سیاسی مخالفین انتقامی کاروائیوں میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ ضلع حب کو پولیس اسٹیٹ بنادیاہے اور ضلع حب کو بلوچستان کے دیگر اضلاع سمیت کراچی پولیس کے حوالے کردیا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ کے بدنام زمانہ لینڈ گریبر اور ایک شخص کے ایماپر پولیس انتظامیہ نے حب اور دریجی میں گذشتہ ایک ہفتے سے بلوچی روایت کو اپنے پاوں تلے روند کر گھر میں گھس چادر اور چار دیواری کے تقدس پاماکررہے ہیں اور کارکنان کو لسبیلہ وحب کے عوام کے حقوق کے دفاع کی پاداش میں جھوٹی اور بلاجواز ایف ائی ار درج کرکے دستبرار کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان اور بھوتانی برداران کے جانثاران کے ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ ان کے حوصلے پہاڑ سے بھی زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں ہمیں قیدوبند کی صوبتیں قبول ہے مگر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں ہم چیف جسٹس اف پاکستان چیف اف ارمی اسٹاف کور کمانڈر بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ضلع حب میں پولیس کی چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاری نوٹس لیں اور بلوچستان عوامی پارٹی اور بھوتانی عوامی کارواں کے گرفتار کارکنان کورہاکرائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں