November 17, 2026

کراچی: اڈیرو لال ویلفیئر اور انتم یاترا سیوا سماج کے مابین باہمی تعاون پر اتفاق رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

IMG-20251219-WA0244(1)

کراچی: اڈیرو لال ویلفیئر اور انتم یاترا سیوا سماج کے مابین باہمی تعاون پر اتفاق
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز

ٹنڈو ادم میں 4 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں دعوت ناموں اور ڈونیشن کے حوالے سے اڈیرو لال ویلفیئر کے نمائندہ اور بانی بابا راجکمار وفد نے انتم یاترا سیوا سماج کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین انتم یاترا سیوا سماج شریمان من موہن سولنکی جی کی ہدایات پر روی کمار چمن جی اور کرن بھائی نے وفد کا پُرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔
استقبالی تقریب کے دوران مہمانوں کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی، جس سے سندھ کی ثقافت اور مہمان نوازی کا خوبصورت اظہار کیا گیا۔ وفد نے گیان ورشا چینل کے ساتھ سلائی وزٹ کیا اور کمپیوٹر ہندی اکیڈمی کا بھی دورہ کیا، جہاں کلاسز میں زیرِ تعلیم بچوں سے ملاقات کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
وفد نے انتم یاترا سیوا سماج کی وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات اور دعائیں بھی قلمبند کیں۔ اس موقع پر اڈیرو لال ویلفیئر کی جانب سے انتم یاترا سیوا سماج کو اجتماعی شادیوں میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی، جسے ادارے کی جانب سے خوش دلی سے قبول کر لیا گیا۔
گیان ورشا چینل کی ٹیم نے اجتماعی شادیوں کی ایونٹ کوریج کے لیے اپنی مکمل خدمات پیش کرنے کا اعلان بھی کیا، جبکہ مستقبل میں باہمی تعاون کے تحت سماجی و فلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اڈیرو لال ویلفیئر نے انتم یاترا سیوا سماج کی جانب سے تعاون، محبت اور خلوص پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔