خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، پلس تقسیم میں ضلع خوشاب میں اچھی کارکردگی پر گرداور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، پلس تقسیم میں ضلع خوشاب میں اچھی کارکردگی پر گرداور نورپورتھل ملک شمشیر علی جاڑا کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازاگیاہے۔ جس پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے فخرتھل گرداور ملک شمشیرعلی جاڑا کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ مال تحصیل نورپورتھل کے سرمایہء افتخار ،گرداورملک شمشیر علی جاڑا کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں جھرکل سے ہے ۔ آپ یہاں کی معروف زمیندار جاڑا فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ گرداور ملک شمشیر علی جاڑا قبل ازیں بھی بوجہ حسن کارکردگی ریونیو ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب سے سند امتیاز اور نقد انعام سے سرفراز ہو چکے ہیں ۔ موصوف انتہائی ہردلعزیز، پروقار، ملنسار ،بردبار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں صلاحیتیں عطا کی ہیں جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ میں نامور ہوئے ہیں ۔ گرداور ملک شمشیر علی جاڑا اپنی فرض شناسی کی وجہ سے اپنے ارباب بست و کشاد کی طرف سے نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ دریں اثناء ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اس حسن کارکردگی کے حامل گرداور ملک شمشیر علی جاڑا کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اپنے فرائض کی بجاوری میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور میرے پورے ڈیپارٹمنٹ کے افیسرز صاحبان کی طرف سے میری پے در پہ عزت اور حوصلہ افزائی نہ صرف میرے لیے بلکہ تحصیل نورپور تھل ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پورے علاقہ کے لیے قابل فخر بات ہے ۔ انشاءاللہ آئندہ بھی اپنے افیسرز کی زیر نگرانی اپنے فرائض کی بجاوری اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاءے گی ۔