نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)گزشتہ رات تعلقہ پولیس اور اسلحہ بردار ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)گزشتہ رات تعلقہ پولیس اور اسلحہ بردار ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارگزشتہ رات تھانہ تعلقہ پولیس قاضی احمد روڈ نزد سم نالہ کے قریب اسلحہ بردار ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران تین اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عبد الرحیم عرف بلاول ولد منظور علی مغیری خاصخیلی زخمی ہو گیا، جسے پولیس پارٹی نے 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقابلے کے دوران دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھاڑیوں میں فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے علاقے میں تلاش اور گھیرا بندی کا عمل جاری ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار زخمی ملزم نوابشاہ میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن میں مسلح ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ مزید جانچ پڑتال کے لیے چیک کیا جا رہا ہے۔