سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیرحسین زیدی سکھر۔نثار احمد صدیقی ٹاؤن کے متحرک چئیرمن
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیرحسین زیدی
سکھر۔نثار احمد صدیقی ٹاؤن کے متحرک چئیرمن طارق چوھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے سب سے بڑے ٹاؤن کو مثالی بنایا جائے گا عوام نے جو ووٹ دے کر ہم اعتماد کیا ہے وہ اعتماد ٹوٹنے نہیں دیں گے انڈسٹریل ایریا سمیت ٹاؤن کے تمام ایریا کو سرسبز،روشن سمیت صاف ستھرا بنائیں گے تمام فنڈز عوامی منصوبوں پر انتہائی شفافیت سے لگائیں پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے شھید ذوالفقار علی بھٹو،شھید محترمہ بینظیر بھٹو کے حقیقی عوامی ویژن کے لئے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سرگرم عمل ہیں میں ایک عوامی ورکر ہوں عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے کے لئے رات دن عوامی کام کر رہا ہوں۔ٹاؤن میں آوارہ مویشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد عوام کے لیے شدید مشکلات اور حادثات کا سبب بن رہی تھی۔ اس سنگین مسئلے کے پیش نظر ہم نے بروقت اور مؤثر کارروائی
آوارہ مویشیوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران سڑکوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں سے مویشیوں کو ہٹایا گیا اور ان کے مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی اور روڈ راستوں پر لگائے گئے پودے بھی محفوظ رہیں گے۔