کنری ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) کرسچن اسپتال میں کرسمس کی شاندار تقریب،
کنری ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) کرسچن اسپتال میں کرسمس کی شاندار تقریب، خوشیوں اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا گیا، کنری میں واقع کرسچن اسپتال میں کرسمس کی خوشی کے موقع پر ایک شاندار اور روح پرور تقریب منعقد کی گئی، جس میں سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی، کمشنر میرپورخاص ڈویژن فیصل احمد عقیلی، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار سمیت دیگر معزز مہمانوں، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کا آغاز دعاؤں سے کیا گیا، جس کے بعد بچوں کی جانب سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے گئے، جن میں محبت، امن، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دیا گیا، اس موقع پر خواتین کی جانب سے روح کو چھو لینے والے گیت بھی پیش کیے گئے، جنہوں نے تقریب کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا، تقریب میں شریک مہمانوں نے بچوں اور خواتین کی کارکردگی کو خوب سراہا، اس موقع پر تقریب کے دوران کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا، جس کے ساتھ خوشیوں کا اظہار کیا گیا اور شرکاء نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکبادیں دیں، اس موقع پر مہمانوں نے کہا کہ کرسمس محبت، امن اور رواداری کا پیغام دیتا ہے، جو ہم سب کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے، اس موقع پر سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی، کمشنر میرپورخاص ڈویژن فیصل احمد عقیلی اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ ہمیشہ سے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی دھرتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات معاشرے میں اتحاد، محبت اور باہمی احترام کو فروغ دیتی ہیں، آخر میں منتظمین نے مہمانوں، بچوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی خوشیوں بھری تقریبات جاری رہیں گی۔