راولپنڈی/ اڈیالہ جیل پانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اور بریت کی در خواست پر سماعت۔
راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
پانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اور بریت کی در خواست پر سماعت۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
پانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے۔
وکلا کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس کے اخری گواہ میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی۔
بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل نہ دیئے جاسکے۔
معاون وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکلا لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے سماعت ملتوی کی جائے، وکیل فیصل چوہدری
نیب پراسیکوشن ٹیم کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت۔
پانی پی ٹی ائی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ نیب پراسیکوٹر
ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح کے لیے وکلا صفائی کو 16 مواقع دیے جا چکے ہیں۔ نیب پراسیکوٹر
وکلا صفائی کی جانب سے 12وکالت نامے اس ریفرنس میں جمع کروائے گئے ہیں . نیب پراسیکوٹر
بیرسٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کر لیں۔ نیب پراسیکوٹر
عدالت ایک موقع دے آئندہ سماعت پر اگر مرکزی کونسل نہیں آتے تو ہم جرح کر لیں گے۔ وکیل فیصل چوہدری
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی.