November 22, 2026

ڈگری تنازع کیس میں رجسٹرار کراچی یونیورسٹی عمران صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرنسپل اسلامیہ لا کالج کا کہنا ہے کہ طارق جہانگیری ان کے

IMG-20251219-WA0230

ڈگری تنازع کیس میں رجسٹرار کراچی یونیورسٹی عمران صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرنسپل اسلامیہ لا کالج کا کہنا ہے کہ طارق جہانگیری ان کے اسٹوڈنٹ نہیں تھے۔ وہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ان پر ان فیئر مینز کمیٹی نے تین سال کی پابندی لگائی تھی۔ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ طارق محمود 1992 میں دوبارہ امتحان دینے کے اہل تھے، پابندی کے خلاف طارق محمود نے ڈگری کے لیے جعلی انرولمنٹ فارم استعمال کیا، ایل ایل بی پارٹ ون میں طارق جہانگیری ولد محمد اکرم کے نام سے امتحان دیا گیا اور پارٹ ٹو میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کے نام سے امتحان دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جعلی انرولمنٹ نمبر سے یہ امتحان دیا۔ ایل ایل بی پارٹ ٹو کے لیے جو فارم جمع کرایا، اس کا بھی اسلامیہ لا کالج کے پاس ریکارڈ نہیں۔ طارق محمود ان فیئر مینز کمیٹی کی خلاف ورزی پر 1990 میں تمام پیپرز میں کلیئر نظر آئے۔ رجسٹرار نے کہا کہ اسلامیہ حکام نے تصدیق کی کہ سنڈیکیٹ نے فائنڈنگز پر ڈگری منسوخ کرنے کا ڈیکلیئریشن دیا۔
.