تفتیشی ٹیم نے جب سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کی سیٹوں کا کور ہٹایا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
تفتیشی ٹیم نے جب سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کی سیٹوں کا کور ہٹایا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
ڈیڑھ ماہ سے ایک حاضر سروس ڈی ایس پی کی اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا معمہ حل کرنے والی تفتیشی ٹیم کے لیے سرکاری گاڑی کی سیٹ میں لگا فوم اب تک کا سب سے بڑا ثبوت تھا۔ یہ ثبوت جب تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن ایاز حسین نے رات کے تین بجے عثمان حیدر کے سامنے رکھے تو انہوں نے 10 منٹ سوچنے کے بعد اچانک کہا کہ ’مجھے شیخوپورہ لے چلیں۔‘ اس سے قبل پولیس نے عثمان حیدر کے گھر کے بیسن، واش روم اور بیڈ کا فورینزک بھی کیا تاہم وہاں سے خون کے نہایت کم مقدار میں ٹریسز ملے جو کیس کو آگے بڑھانے کے لیے ناکافی تھے۔
ہفتے کی رات کے تین بجے گھپ اندھیرا چھایا ہوا تھا اور شدید دھند پھیلی ہوئی تھی۔ پولیس کی گاڑی سیالکوٹ موٹروے پر دوڑ پڑی۔ کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے قریب پہنچ کر ملزم نے رُکنے کا اشارہ کیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن ایاز حسین بتاتے ہیں کہ ’یہ علاقہ فیروزوالہ تھانے کی حدود میں آتا ہے۔‘
ایس پی ایاز حسین نے کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے قریب کیا دیکھا؟ عثمان حیدر کے زیر استعمال گاڑی کی سیٹوں کے فوم کے ذریعے کیس کیسے حل ہوا؟ سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے یہ جرم کیوں اور کیسے سرزد کیا؟ تفتیش کے دوران کن مہارتوں کو بروئے کار لایا گیا اور ملزم کو کیا سزا ہوسکتی ہے؟ اس حوالے سے تفصیلی کام کیا جو پن کمینٹ میں موجود ہے۔
ادیب یوسفزئی