دعانیوز آن لائن بیوروچیف سندھ شیخ واجد شیخ پاکستان سٹیزن پریس کلب ٹھٹھہ عنوان۔ ‘قانون کی پاسداری محفوظ پاکستان کی بنیاد-“‘ ۔رکھی
”
دعانیوز آن لائن بیوروچیف سندھ شیخ واجد شیخ پاکستان سٹیزن پریس کلب ٹھٹھہ
عنوان۔
‘قانون کی پاسداری محفوظ پاکستان کی بنیاد-“‘
۔رکھی
۔۔۔۔۔
قوانین کا احترام اور ان پر عمل کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی پہچان ہوتا ہے۔
جب قومیں قانون کو اپنی طاقت سمجھ لیتی ہیں تو ان کا مستقبل خود بخود محفوظ اور روشن ہو جاتا ہےمحفوظ پاکستان روشن مستقبل کی ضمانت دراصل اسی شعور کا پیغام ہے کہ ترقی کا راستہ نظم و ضبط سے ہو کر گزرتا ہےحکومت پاکستان بالخصوص پنجاب حکومت کی جانب سے قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لئے مختلف فورسز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ان فورسز کا مقصد عوام کو خوف زدہ کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہےاسی سوچ کے تحت قانون پر عمل کروانے اور قانون کے احترام کو فروغ دینے کے لئے مختلف ورکشاپس اور آگاہی پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں ان اقدامات کا اصل مقصد عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے۔
اگر شہری صبر تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ قانون کے مطابق زندگی گزاریں تو نہ پولیس کو مداخلت کی ضرورت پیش آتی ہے اور نہ ہی کسی دوسری فورس کوقانون پر عمل دراصل شہری کی اپنی حفاظت کا ذریعہ بنتا ہےجہاں قانون کی پاسداری ہوتی ہے وہاں بدامنی اور انتشار خود بخود ختم ہو جاتا ہےایک ذمہ دار شہری ہی ایک مضبوط ریاست کی بنیاد رکھتا ہے۔
دوسری جانب یہ حقیقت بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داریاں صرف قانون نافذ کرنے تک محدود نہیں انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ دہاڑی دار اور محنت کش طبقے کے مسائل کو بھی سمجھےیہ وہ طبقہ ہے جو روز کی کمائی سے اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرتا ہےان لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا معاشرتی انصاف کا تقاضا ہے۔
چھوٹے لیول پر ریڑی بازاروں اور کھوکھا بازاروں کا قیام ان محنت کش افراد کے لئے ایک بہترین حل ثابت ہو سکتا ہےمنظم انداز میں قائم کئے گئے یہ بازار نہ صرف بے روزگاری میں کمی لاتے ہیں بلکہ تجاوزات کے مسئلے کو بھی حل کرتے ہیں اس سے شہر کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے اور عوام کو سہولت بھی میسر آتی ہے۔
قانون کی عمل داری اور عوامی فلاح ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں جب ریاست سختی کے ساتھ قانون نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے روزگار کا بھی خیال رکھتی ہے تو معاشرہ خود بخود مثبت سمت میں آگے بڑھتا ہےاسی توازن میں ایک محفوظ پاکستان اور روشن مستقبل کی حقیقی ضمانت پوشیدہ ہے۔