October 28, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے جوہرآباد اور خوشاب شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرخوشاب عثمان غنی اور چیف آفیسرز ظفر بھٹی اور حرا جاوید بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر پل دریائے جہلم کے وزٹ کے دورا ن

IMG-20240910-WA0442

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے جوہرآباد اور خوشاب شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرخوشاب عثمان غنی اور چیف آفیسرز ظفر بھٹی اور حرا جاوید بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر پل دریائے جہلم کے وزٹ کے دورا ن تعمیراتی کام کو چیک کیا۔متعلقہ افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو پل پر جاری کام کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے پل پر جاری کام کوتیز کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کوالٹی آف ورک پر کسی قسم کا کمپر ومائز نہیں کیا جائے گا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے لاری اڈہ خوشاب کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے لاری اڈہ کے مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا اور صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈہ منیجر سے بات کر کے درپیش مسائل بارے دریافت کیا اور لاری اڈہ پر پانی کے مسئلے کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔