November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ملک عصمت اللہ سارجنٹ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک

IMG-20251218-WA0263

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ملک عصمت اللہ سارجنٹ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ ہیلمنٹ کا استعمال یقینی بنائیں اس سے انسان کافی حد تک محفوظ رہتاہے ، تمام ضروری کاغذات دوران سفر اپنے پاس رکھے جائیں۔ نمبر پلیٹ اشد ضروری ہے ،بتیاں اور اشارے بھی درست حالت میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے نظام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والی قومیں اپنی خاص پہچان رکھتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریفک چیکنگ کے دوران کیا۔ انہوں شہریوں پرزور دیا کہ اپنے فائدے کے تمام ٹریفک قوانین کی بھرپورطریقے سے پابندی کریں۔