November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر

IMG-20251218-WA0251(1)

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن سے انکے دفتر میں آج ای چالان آپریٹرز ٹیم کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کراچی سے ای چالان سسٹم سے متعلق کامیاب ٹریننگ مکمل کرنے والی ٹیم نے ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے رینج آفس میں ملاقات کی اور ای چالان سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کی شھید بینظیر آباد رینج میں جلدی ای چالان سسٹم شروع ہونے جارہا ہے اس موقع پر ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ ای چالان کا سسٹم ھارڈویئر سافٹویئر اور کیمرا سسٹم فائنل ہوچکا ہے جو کے آنے والے چند دنوں میں شہید بینظیرآباد رینج میں اپنی ورکنگ شروع کر دیں گے ۔ ڈی آئی جی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے پرہیز کریں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان E CHALAN سسٹم کے زریعے ان کے گھر پہنچ جاۓ گا انہوں نے مزید کہا کہ اس سسٹم کے متعلق عوام کی سھولت مد نظر رکھتے ہوئے ایس بی اے رینج کے تینوں اضلاع میں سہولت سینٹرز قائم کردیۓ گیۓ ہیں نوابشاہ میں فیسلیٹی سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ایس ایس پی (چئیرمین ) ڈی ایس پی ٹریفک سارجنٹ اور سی پی ایل سی کے افراد پر مشتمل ہے ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک چلاتے وقت ھیلمٹ کا استعمال کریں گاڑیوں میں ٹنٹڈ شیشوں کے استعمال سے گریز کریں قانون کا ساتھ دیں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔