*چمک کا کمال،رہاٸشی مکان وڈیروں کے نام رجسٹرکردیا گیا*
*چمک کا کمال،رہاٸشی مکان وڈیروں کے نام رجسٹرکردیا گیا*
میلسی(محمدمختارسولگی) موضع ککری خورد میلسی کے رہاٸشی محمدقاسم ولد محمد ہاشم قوم کھوکھر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو درخواست دی ہے اور اہلٍ علاقہ کے ہمراہ میڈیا پرسننز سے بات چیت کرتے ہوۓ الزام عاٸید کیا ہے کہ جس جگہ وہ رہاٸیش پزیر ہے وہ جگہ قیامٍ پاکستان سے بھی قبل سے انکے اباواجدادکے قبضہ میں ہے، جہاں انہوں نے اپنے مکانات تعمیر کٸے ہوٸے ہیں۔ 1947 سے بھی پہلے سے ہمارے قبضے میں رہنے والی وہ جگہ مبینہ طور پر Pulse_Project کی سروے ٹیم سے سازباز ہوکر علاقے کے وڈیروں نے اپنے نام رجسٹر کروالی ہے۔محمدقاسم ولد محمد ہاشم قوم کھوکھر نے وزیرٍ اعلیٰ پنجاب و ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ Pulse-Project سروے ٹیم کی طرف سے کی گٸی اس زیادتی کانوٹس لیکراسے اسکا حق دیاجاۓ اور اس غیر قانونی حرکت کے مرتکب سروے ٹیم ممبرز اور مقامی وڈیعے جنکے نام درخواست میں شامل ہیںٍ کے خلاف کارواٸی کی جاۓ۔