نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیرآباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس انکے دفتر میں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیرآباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی موٹروے پولیس سکرنڈ مرزا عابد، اے ایس پی سٹی شہید بینظیرآباد در تابش، ڈی ایس پی ٹریفک شہید بینظیرآباد، ڈی ایس پی ہائی وے پولیس، اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد چودہری ارسلان، ایچ ٹی وی ٹرانسپورٹرز اور شوگر ملز کے جنرل منیجرز نے شرکت کی اجلاس میں ایس ایس پی نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، ٹریفک مسائل کے حل اور باہمی رابطہ کاری و اشتراکِ عمل کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے اوورلوڈ گاڑیوں، بھوسہ لدی اوور ڈائمینشن گاڑیوں اور گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی ضرورت پر زور دیا تاکہ قومی شاہراہوں پر محفوظ اور پُرامن سفری ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیرآباد نے ایس پی موٹر وے پولیس سیکٹر سکرنڈ مرزا عابد کو ہر ممکن تعاون اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔