تربت: پنجگور بینک ڈکیتی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار درا ولد سید کا تعلق تربت کے علاقے جوسک سے تھا۔ شہید درا نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور قربانی کی ایک روشن مثال قائم کی۔
تربت:
پنجگور بینک ڈکیتی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار درا ولد سید کا تعلق تربت کے علاقے جوسک سے تھا۔ شہید درا نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور قربانی کی ایک روشن مثال قائم کی۔
شہید درا ایک فرض شناس، دلیر اور محبِ وطن پولیس اہلکار تھے جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے آخری دم تک ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید پولیس اہلکار نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ ان کی میت تربت لائی جا رہی ہے جہاں انہیں جوسک کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا ۔