الحمدللہ ، پنجاب نے تاریخی، ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی فزائش ، آبی زراعت اور ویلیو چین کا آغاز کر دیا، وزیراعلی مریم نوازشریف
الحمدللہ ، پنجاب نے تاریخی، ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی فزائش ، آبی زراعت اور ویلیو چین کا آغاز کر دیا، وزیراعلی مریم نوازشریف
100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی وتحقیقی منصوبے کے کامیاب تجربے کے بعد باضابطہ اس صنعت کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف
سائنسی تحقیق پر مبنی یہ اہم کامیابی پنجاب میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کاآغازہے،الحمدللہ،وزیراعلی مریم نوازشریف
منصوبے میں ہیچریز، ایکوا مالز، پروسیسنگ پلانٹس، کولڈ اسٹوریج اور مربوط ٹرانسپورٹ چین شامل ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف
مارچ 2026 تک مظفرگڑھ اور سرگودھا میںپانچ ہزار تین سو ایکڑ پر مشتمل جھینگا اسٹیٹس کا آغاز کریں گے، ان شائ اللہ، وزیراعلی مریم نوازشریف
یہ منصوبہ عالمی تحقیق و ترقی، جدید آبی زرعی ٹیکنالوجیزسے تیار ہوا، وزیراعلی مریم نوازشریف
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے عالمی معیار کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی، وزیراعلی مریم نوازشریف
منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، مشینری موقع پر موجود ہے اور ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف
مزید چھبیس سو ایکڑ کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف
اگلے سال کے آغاز میں کسانوں کے لیے اس منصوبے کو حتمی شکل دیں گے، وزیراعلی مریم نوازشریف