November 24, 2026

راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارا نے تعلیم کی اہمیت اور معیارِ تعلیم کی بہتری کو قومی ترقی کی

IMG-20251217-WA1164

(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارا نے تعلیم کی اہمیت اور معیارِ تعلیم کی بہتری کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مضبوط، باخبر اور بااخلاق معاشرہ صرف معیاری تعلیم کے فروغ سے ہی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ شاہ حسین میں اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءےاُن کا کہنا تھا کہ تعلیم نہ صرف فرد کی شخصیت کو نکھارتی ہے بلکہ قوموں کی فکری و معاشی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ملک قیصر عباس کھارا نے اساتذہ کے کردار کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین تعلیمی نتائج کے لیے اساتذہ کی مسلسل تربیت، تدریسی نظم و ضبط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع خوشاب میں سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے، حاضری کے نظام کو مؤثر بنانے اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم میں بھرپور دلچسپی لیں اور اساتذہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ محکمہ تعلیم خوشاب حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ملک قیصر عباس کھارا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ضلع خوشاب کو تعلیمی میدان میں ایک مثالی ضلع بنایا جا سکے۔