میلسی (بیو رو چیف )میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی، کالونی روڈ، ملتان روڈ اور اندرونِ شہر اندھیرے
میلسی (بیو رو چیف )میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی، کالونی روڈ، ملتان روڈ اور اندرونِ شہر اندھیرے میں ڈوب گئے میلسی شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس بند ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ مونسپل کمیٹی اور متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ کالونی روڈ، ملتان روڈ اور اندرونِ شہر کے اہم راستے کئی دنوں سے مکمل تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے وقت پیدل چلنا یا موٹر سائیکل پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو چکا ہے، جبکہ خواتین، بزرگ اور طلبہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار مونسپل کمیٹی اور متعلقہ محکموں کو شکایات درج کروائی گئیں، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انتظامیہ کسی بڑے حادثے یا جانی نقصان کی منتظر ہے