November 24, 2026

میلسی (بیو رو چیف )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال ہدایات پر شہید ڈی ایس پی رئیس احمد کے یوم شہادت کے موقع پر میلسی کے علاقہ میں

IMG-20251217-WA1162(1)

میلسی (بیو رو چیف )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال ہدایات پر شہید ڈی ایس پی رئیس احمد کے یوم شہادت کے موقع پر میلسی کے علاقہ میں شہید کی قبر پر حاضری ڈی ایس پی میلسی سعید سیال نے ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی احمد کامران اور انچارج ویلفیئر محمد تسلیم کے ہمراہ شہید ڈی ایس پی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرجوش شہید سلامی پیش کی۔تصور اقبال ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنے فرض نبھانے اور ملک میں امن و استحکام لانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے. شہدا کی لازوال قربانیوں اور ان کے مقدس خون کی بدولت امن کے دیپ روشن ہیں ڈی ایس پی میلسی سعید سیال نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم ان عظیم اور بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔