میلسی (بیو رو چیف )میلسی فسٹ سب ڈویژن میں مبینہ کرپشن، ایس ڈی او اور لائن مین نے کرپشن کے
میلسی (بیو رو چیف )میلسی فسٹ سب ڈویژن میں مبینہ کرپشن، ایس ڈی او اور لائن مین نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے میلسی ایس ڈی او سر فراز احمد اور صادق اے ایل ایم، فسٹ سب ڈویژن میں ایس ڈی اور لائن مین تعینات ہیں، واپڈا کے قواعد و ضوابط کے برعکس اقدامات کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کے میٹر لگوانے، خراب میٹر تبدیل کرنے اور کنکشن بحال کرنے کے نام پر غریب صارفین سے مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی جائے تو نہ صرف میٹر لگانے میں تاخیر کی جاتی ہے بلکہ کئی صارفین کو بلاجواز ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض صارفین سے بغیر دفتر میں اندراج کے رقوم وصول کی گئیں، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ متاثرین کا مؤقف ہے کہ انہوں نے متعدد بار ایس ڈی او اور متعلقہ عملے کو شکایات درج کروائیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔یاد رہے اایس ڈی سرفراز کئی مرتبہ کرپشن کی بنیاد پر معطل ہو چکا ہے شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو، ایکسین واپڈا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف انکوائری کروائی جائے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور غریب صارفین کو انصاف فراہم کیا جائے۔