ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر میں سیوریج کا نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ شہر کی مرکزی گلیاں، رہائشی علاقے اور بازار گٹروں کے پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر کھڑا گندا پانی شہریوں کے لیے شدید مشکلات اور بیماریوں کا سبب بن رہا ہے، جبکہ واٹر سپلائی کا پانی بھی گٹروں کے پانی میں مکس ہو کر گھروں تک پہنچ رہا ہے۔ہارون آباد میں سیوریج لائنوں کی خستہ حالی نے عوامی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گٹروں کا پانی نہ صرف سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے بلکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہی آلودہ پانی واٹر سپلائی لائنوں میں شامل ہو کر گھروں تک پہنچ رہا ہے۔متاثرہ علاقوں میں شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہو چکے ہیں۔ آلودہ پانی کے استعمال سے معدے، جلد اور دیگر موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب میونسپل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ شہر کی سیوریج اور واٹر سپلائی لائنیں کئی دہائیوں پرانی ہیں، جو بڑھتی ہوئی آبادی کا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہیں۔ انتظامیہ کے مطابق وسائل کی کمی کے باعث فوری اور مکمل حل ممکن نہیں، تاہم مسئلے کے مستقل حل کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو فوری طور پر درست کیا جائے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انسانی جانوں کو خطرے سے بچایا جا سکے
اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ہارون آباد میں یہ مسئلہ ایک بڑے صحت کے بحران کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ معروف شاعر بری نظامی مرحوم کی برسی کے موقع پر روزنامہ کمرشل نیوز کی طرف سے معروف صحافی
قیدیوں کیلئے ٹھنڈا اور صحت بخش پانی فراہمی کیلئے جدید واٹر چلرز خرید لیے۔سمیع اللہ شنواری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن بلاجواز مسترد کردی۔بیرسٹرگوہر
سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امور
منشیات کے خاتمے کیلئے دیر بالا پولیس کی مؤثر کارروائی، آفیون (پوست) کی فصل تلف۔