نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) عدالتی حکم پر ٹرانسفر ہونے والے منتخب نمائندوں کے دست راست
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) عدالتی حکم پر ٹرانسفر ہونے والے منتخب نمائندوں کے دست راست میونسپل کمشنر عبد الرزاق شیخ کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی رقم روکنے اور ادائگی میں تاخیر کرنے پہ اعلی عدالیہ نے لاڈلے میونسپل کمشنر عبد الرزاق شیخ کے تبادلے کے احکامات صادر کئے تھے، تاہم چند دن اڈر پہ رسمی عملدرامد کے بعد سندھ لوکل گورنمنٹ کہ جانب سے نواب شاہ میں انہیں دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم نثار عباسی،شفیق قریشی،خالد قادری، عبدالسبحان، رائو اسلم ،رفیق بابو، رائو سعید، عبدالقیوم سمیت دیگر ملازمین کی رٹائرمنٹ رقم یکمشت ادا نہ کئے جانے پہ اکانٹنٹ اختر رند سمیت رزاق شیخ کا تبادلہ کیا گیا تھا واضع رہے کہ معزز عدالت نے 4 دسمبر 2025 کو میونسپل کمشنر کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات دیے تھے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے بعد میونسپل کمشنر نے ایک ملازم کو رقم ادا کردی تھی اور لوکل گورنمنٹ سندھ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بلدیہ کے تمام ریٹائرملازمین کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی تاہم اج بھی رٹائرڈ ملازمین اپنی رقم یکمشت ملنے کے منتظر ہیں عبد الرزاق شیخ کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عرصہ دراز سے میونسپل کمشنر عبد الرزاق شیخ اس عہدے پر فائز ہیں اور منتخب نمائندوں کے لاڈلے مانے جاتے ہیں اور انکی برطرفی یا ٹرانسفر زیادہ دن نہیں رہتا اور پھر انہیں نواب شاہ میں تعینات کر دیا جاتا ہے۔