ھارون آباد ھارون آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار راشد ملہی جو ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے تھے، ان کا
ھارون آباد
ھارون آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار راشد ملہی جو ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے تھے، ان کا زیرِ تنازعہ رقبہ جو ان کے قریبی عزیز رشتہ داروں کے قبضے میں تھا، بالآخر ان کے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر کی خصوصی کاوشوں سے یہ معاملہ حل کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او صدر اسلم بلوچ اور اسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر تحصیل دار محکمہ مال بھی موجود تھے۔
انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شہید راشد ملہی کا حق ان کے ورثاء کو دلوایا گیا، جس پر اہلِ علاقہ اور لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو انصاف کی بہترین مثال قرار دیا۔
رپورٹ: