October 28, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

IMG-20251217-WA0643

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دوھورونارو میں ایف آئی آر نمبر 42/2025 بجرم دفعات 506(2)، 504 تعزیراتِ پاکستان پولیس کانسٹیبل عبدالخالد کی مدعیت میں درج کی گئی۔ واقعہ 15 دسمبر 2025 کو عمرکوٹ روڈ، جانوروں کے ہسپتال کے قریب پیش آیا۔

مدعی کے مطابق ملزم رانو ولد بھورو مالھی نے سابقہ مقدمے میں سزا ہونے کی رنجش پر نازیبا الفاظ استعمال کیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈوھورونارو ایس آئی پی امداد الاہی کی نگرانی میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

عمرکوٹ پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور پولیس اہلکاروں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔