ٹوبہ ٹیک سنگھ*دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد*
۔ٹوبہ ٹیک سنگھ*دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد*
مبلغ دعوتِ اسلامی قاری محمد قاسم عطاری کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی نبی کریم ﷺ کا جشنِ ولادت دھوم دھام سے منا رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد 11 ربیع الاول بروز پیر شریف بعد از نمازِ عشاء جامع مسجد اقصٰی کمیٹی باغ میں منعقد ہوگا۔ اجتماعِ میلاد بعداز نماز عشاء شروع ہوجائے گا۔ اجتماعِ میلاد میں تلاوت نعت بیان کے ساتھ ساتھ 3 بجے سحری، 3:45 پر نمازِ تہجد اور 4:33 پر صبح بہاراں کی ترکیب بھی ہوگی۔ اور دعوتِ اسلامی کے تحت جلوسِ میلاد کی شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے گا۔ مرکزی جلوس 12 ربیع الاول بروز منگل کو بعد از نمازِ ظہر دوپہر 2:00 بجے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے مرکزی جلوسِ میلاد روانہ ہوگا۔ یہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شہباز چوک میں پہنچے گا۔ چک نمبر 295 بیریانوالہ سے بھی دعوتِ اسلامی کے تحت جلوسِ میلاد روانہ ہوگا۔ اور رجانہ روڈ سے ہوتا ہوا رجانہ روڈ چونگی پر پہنچے گا۔ جہاں پرچک نمبر 322 سے آنے والا جلوس بھی بیریانوالہ والے جلوس میں شامل ہوجائے گا۔ اور یہ جلوس بھی شہباز چوک میں مرکزی جلوس میں شامل ہوکر واپس فیضانِ مدینہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ فیضانِ مدینہ واپسی پر فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے افطاری کا بھی اہتمام ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول ﷺ دعوتِ اسلامی کے اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد میں شرکت فرمائیں۔