October 28, 2026

وہاڑی( محمدمعظم جوئیہ )ضلع وہاڑی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مختلف مقامات پر جاکر آپریشن کا معائنہ کیا اور حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف

IMG-20240910-WA0428

وہاڑی( محمدمعظم جوئیہ )ضلع وہاڑی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مختلف مقامات پر جاکر آپریشن کا معائنہ کیا اور حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع وہاڑی کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جس کے لیے بلدیاتی ادارے، ہائی ویز اور دیگر محکمے مل کر کام کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دکاندار اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں اور حد سے تجاوز نہ کریں غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھڑے،شیڈ مسمار اور تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آپریشن سے قبل بھرپور اگاہی مہم چلانے کے ساتھ تجاوزات پر نشانات بھی لگائے گئے تھے تاہم انتظامیہ کے اعلانات کو نظر انداز کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ضلع وہاڑی کو تجاوزات سے پاک کرانے تک اپریشن جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ مظفر خان اور دیگر موجود تھے۔