وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے کریانہ و جنرل سٹورز ،
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے کریانہ و جنرل سٹورز ،میڈیکل سٹورز ، ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے 39 ڈبلیو بی اور ایچ بلاک پارک کا دورہ کیا انہوں نے کریانہ و جنرل سٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں ، وزن اور معیار کو چیک کیا اور دکانداروں کو نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے میڈیکل سٹورز پر ادویات کے خرید و فروخت کے ریکارڈ ، لائسنس ، ممنوعہ ادویات ، ایکسپائری سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور میڈیکل سٹور مالکان کو خرید و فروخت کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کرنے ، زائد المعیاد ادویات ہر گز نہ رکھنے سمیت ضروری ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے چک نمبر 39 ڈبلیو بی میں ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد شہری و دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانا ہے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ دیہی علاقے شہر کے مساوی صاف ستھرے ، خوبصورت اور دلکش نظر آئیں اسسٹنٹ کمشنر نے ایچ بلاک پارک معائنہ کے موقع پر پودوں اور سبزہ کی تراش خراش کے کام کا جائزہ لیا اور پارکوں کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی