*🔵آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہوـ دیوں کے تہوار کا جشن اچانک ماتم میں تبدیل، فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی*
*🔵آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہوـ دیوں کے تہوار کا جشن اچانک ماتم میں تبدیل، فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی*
*🔴سڈنی میں فائرنگ کرنے والے کا نام نوید اکرم ہے۔۔۔*
*🟢آسٹریلیا بیچ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو پکڑنے والا احمد ال احمد ہیرو بن گیا*
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہوـ دیوں کے تہوار کے موقع پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور کو پکڑنے والے شہری کی شناخت سامنے آگئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کے بونڈی بیچ پر 2 افراد نے یہـودی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے۔
آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل ہے جب کہ دوسرے حملہ آور کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور پر قابو پانےکی کوشش میں خود احمد کو بھی بازو پر 2 گولیاں لگیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔