October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بوتالہ میں کلثوم بیگم چوہدری ، رفعت بی بی ، مریم طارق اور دیگر نے پودے لگا ئے

IMG-20240910-WA0425

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بوتالہ میں کلثوم بیگم چوہدری ، رفعت بی بی ، مریم طارق اور دیگر نے پودے لگا ئے ۔ اس موقع پر کلثوم بیگم چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی رو سے پودے لگانے کی اہمیت پرزور دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاسبان کی شجر کاری مہم کے تحت پھل دار پودے لگائے جارہے ہیں جو سکولوں ، دفاتر اور گھروں کو فراہم کئے جارہے ہیں ۔انشاءاللہ، پاسبان کی طرف سے یہ پودے ، تحفہ بھی ، صدقہ جاریہ بھی۔ رفعت بی بی نے کہا کہ ہم سب کو اپنے سکول ، دفتر ، گھروں ، زمینوں میں زیادہ سے زیادہ پھل دار پودے لگا کر سر سبز خوبصورت پاکستان بنانے میں اپنا مثبت اور متحرک کردار ادا کرنا چاہئے ۔ مریم طارق نے کہا کہ درخت طوفان ، سخت گرم موسم کی شدت اور آبی کٹاؤ کو روکتے ہیں ۔