November 17, 2026

جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کی عوام دوست پالیسیوں

IMG-20251215-WA0352

جمالی بلوچاں (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کی عوام دوست پالیسیوں نے علاقے میں خوشگوار تبدیلی کی لہر پیدا کر دی ہے۔ سردار علی حسین خان بلوچ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے بلا تفریق خدمت کے جذبے سے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ نے صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے بھرپور کوشاں نظرہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ ان کی کاوشوں سے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے، جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اپنے آبائی گاؤں جمالی بلوچاں میں واقع اپنے ڈیرے پر مختلف عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
سردار علی حسین خان بلوچ کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے کی اصل پہچان عوام کی خدمت ہے، اور وہ اپنے حلقے کے ہر شہری کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے دروازے سب کے لیے کھلے رکھنے اور عوام سے براہِ راست رابطے کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہوا ہے۔
علاقے کی سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں نے ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں علاقہ مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔