سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر)ٹویوٹا کمپنی کے زیرِ اہتمام ٹویوٹا شور یوزڈ کارز گالا کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر)ٹویوٹا کمپنی کے زیرِ اہتمام ٹویوٹا شور یوزڈ کارز گالا کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس خصوصی ایونٹ کا مقصد صارفین کو اپنی پرانی گاڑی کو آسانی سے ایکسچینج کر کے نئی گاڑی حاصل کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراہم کرنا تھا ٹویوٹا شور کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مقصد صارفین کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور معیاری گاڑیوں کے ساتھ بہترین سروس فراہم کرنا ہے جبکہ ٹویوٹا شور یوزڈ کارز گالا اسی عزم کی ایک کڑی ہے ایونٹ کے اختتام پر شرکاء نے ٹویوٹا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مواقع عوام کو بااعتماد انداز میں اپنی گاڑی اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔