روز نامہ کانیات سید نصیر حسین زیدی محفلِ ذکرِ حبیبؐ کی کامیابی کے لیے دعوتی مہم تیز، 19 دسمبر کو روحانی اجتماع کا انعقاد
روز نامہ کانیات سید نصیر حسین زیدی
محفلِ ذکرِ حبیبؐ کی کامیابی کے لیے دعوتی مہم تیز، 19 دسمبر کو روحانی اجتماع کا انعقاد
عمرہ ٹکٹس کے لیے قرعہ اندازی، علما و سنی تنظیموں کی رابطہ مہم جا میونسپل کارپوریشن کی سرپرستی اور تنظیماتِ اہلِ سنت سکھر کے تعاون سے جمعہ 19 دسمبر کو منعقد ہونے والی عظیم الشان محفلِ ذکرِ حبیبؐ کی کامیابی کے لیے دعوتی مہم میں تیزی آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں دعوت نامے تقسیم کرنے اور پمفلٹس بانٹنے کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ علما کرام اور مذہبی رہنماؤں سے مساجد، مدارس، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں رابطہ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے۔گزشتہ روز پرانے سکھر کی جامعِ مصطفیٰ مسجد میں ائمہ و خطباء سمیت مختلف سنی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محفلِ ذکرِ حبیبؐ کے انتظامات اور رابطہ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیماتِ اہلِ سنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری، صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی، مفتی محمد نعمان حنفی اور غیاث الدین قادری نے کہا کہ ذکرِ رسالتِ مآبؐ رحمت، برکت اور خیر کا عظیم ذریعہ ہے، ذکرِ مصطفیٰؐ اہلِ ایمان کی پہچان ہے، جبکہ نعتِ رسولِ مقبولؐ کی محفلیں عاشقانِ رسولؐ اور غلامانِ مصطفیٰؐ کے لیے قلبی سکون اور روحانی اطمینان کا باعث بنتی ہیں۔اجلاس میں مولانا عثمان فیضی، مولانا اللہ وسایو حسینی، مولانا مقصود احمد طاہری، مولانا محمد یاسین جتوئی، مولانا محمد عارف عطاری، مولانا ارشد جاوید قادری اور دیگر علما و رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرانے سکھر کی تمام مساجد اور مدارس سمیت شہر کے ہر علاقے، گلی اور محلے سے عاشقانِ رسولؐ کی بڑی تعداد محفلِ ذکرِ حبیبؐ میں شرکت کرے گی، جبکہ ائمہ مساجد، خطباء، علما اور سنی تنظیموں کے عہدیداران قافلوں کی صورت میں شرکاء کی قیادت کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جمعہ 19 دسمبر کو محفل کے دوران تین عمرہ ٹکٹس کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔ قرعہ اندازی میں شرکت کے خواہشمند افراد شام 7 بجے تک اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں مقررہ باکس میں جمع کرا سکتے ہیں۔منتظمین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں محفلِ ذکرِ حبیبؐ میں شرکت کر کے روحانی برکتیں حاصل کریں اور اس عظیم دینی اجتماع کو کامیاب بنائیں۔