کنری ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) 22 جمادی الثانی یوم وفات سسرِ رسولﷺ، جانشینِ
کنری ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) 22 جمادی الثانی یوم وفات سسرِ رسولﷺ، جانشینِ مصطفیٰﷺ، افضل البشر بعد الانبیاء، یارِ غار و مزار، امام الصحابہؓ، صدیقِ اکبر، خلیفۂ بلا فصل، امیر المومنین حضرت سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں اھل سنت والجماعت کنری کی جانب سے ریلی نکالی گئی
اھل سنت والجماعت کنری ضلع عمرکوٹ کی جانب سے آج حضرت سیدنا صدیقِ اکبرؓ کے یومِ وصال کی مناسبت سے عظمتِ صحابہؓ کے عنوان سے ایک بڑی ریلی ضلعی صدر اہل سنت والجماعت عمرکوٹ مولانا ولی محمد چانڈیو نظیر معاویہ مولانا شہزاد آرائیں مولانا محمد نعیم ہاشمی کی قیادت میں نکالی گئ۔ ریلی بسٹاں چوک سے شروع ھوکر اللّٰہ والا چوک پر اختتام پزیر ھوئی سنی رابطہ کونسل کی جانب سے نکالی گئی اس ریلی میں شہریوں سمیت مختلف مذہبی تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہزاد آرائیں نے کہا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا یہ وصف تھا کہ پہلے کی تصدیق کرتے تھے، آنے والے کی خوشخبری دیتے تھے، حضورﷺ جب دنیا میں تشریف لائے تو آپ کے بعد کسی نے نبی بن کر آنا نہیں تھا، تو حضورﷺ کی تصدیق کون کرتا
اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ میں ایسا ایک انسان بھیجا جو نبی تو نہیں تھا لیکن وہ حضور کی تصدیق کرنے کے منصب پہ فائض تھا، اسی کو صدیق اکبرؓ کہتے ہیں اس موقع پر مولانا عادل فاروقی حسنین تاج مولانا ولی محمد چانڈیو مولانا محمد نعیم ہاشمی و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا