November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث

IMG-20251215-WA0055

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے جامعہ رحمانیہ استقلال آباد سرگودھا میں تکمیل صحیح بخاری شریف کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور احادیث کا دورہ مکمل کرنے والے طلباء اور حفاظ کرام کی دستاربندی کی۔ اس تقریب میں مولانا محمد امجد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور جنرل سیکرٹری علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب،مولانا علامہ عطاء اللہ بندیالوی ، مفتی محمد عمر رحمانی رحیم یار خان، مفتی ولی اللہ خان ، حسن افضال صدیقی ، مفتی محمد بلال ، مولانا مسعودالحسن فاروق اور مولانا عبدالعزیز سامعین سے مخاطب بھی ہوئے۔ اس موقع پر ملک رمضان بوڑانہ، حسن اعوان، میاں سبحان ڈویژن صدر پی ایم ایل این شوشل میڈیا سرگودھا، محمد حمزہ، اور دیگر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔