خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سرکٹ ہاؤس جوہرآباد کا وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سرکٹ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سرکٹ ہاؤس جوہرآباد کا وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سرکٹ ہاؤس میں کمروں ،ہال،کچن ،واش رومز سمیت سرکٹ ہاؤس کے دیگر ایریاز میں صفائی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈسٹرکٹ ناظر ملک وقاص نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ ناظر کو ہدایت کی کہ سرکٹ ہاؤس ریسٹ روم میں گرم پانی ،گیس ہیٹر،جنریٹر ،اچھی کنڈیشنر کے گرم کمبل ،بستر کی دستیابی ہر روم یقینی بنائیں سرکٹ ہاؤس میں کمروں، کچن ،کھڑکیوں ،دروازوں کی مینٹیننس کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے نیز سرکٹ ہاؤس میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے احکامات صادر کئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سرکٹ ہاؤس میں حیات میوزیم آف آرکیالوجی اینڈ نیچرل سائنسز کا بھی وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے حیات میوزیم آف آرکیالوجی نیچرل سائنسز کے ہال ،کمروں ،سٹور روم ،گیراج اور موجود اشیاءاور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے حیات میوزیم آف آرکیالوجی کی حالت زار بہتر کرنے اور جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حُسین لابر نے خوشاب نیو لاری اڈاخوشاب کا دورہ کیا اس موقع پر سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل انکروچمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نیولاری اڈا کے گرائے گئے خستہ حال مسافر خانوں کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا سی ای او۔ ایم سی خوشاب نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نیو لاری اڈا میں مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بنچز، صفائی کے انتظامات ،پانی ودیگر سہولیات فراہمی کو یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شوالہ سیم نالہ محلہ رونق پورہ،سرگودہا روڈ کٹھہ چوک خوشاب، سمیت مختلف ایریاز کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیااسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ محکموں کے افسران کو صفائی کے مزید بہتر انتظامات کرنے کے احکامات صادر کیے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ،اڈوں ،چوک چوراہوں ودیگر مقامات پر ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دیں جائیں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا کر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔