November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیرمحل کے فرض شناس

Screenshot_2025-12-12_110459

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیرمحل کے فرض شناس دبنگ پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ پیرمحل وسیم اسلم منشیات فروشوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے
پیرمحل پولیس کی بڑی کارروائی منشیات فروشی میں ایک اور ملوث ملزم گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد
پیرمحل پولیس نے منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی مخفی اطلاع پر عمل میں لائی گئی
پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی عمران کی مدعیت میں درج پولیس پارٹی نے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص کو روکا تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 1120 گرام چرس برآمد ہوئی برآمد ہونے والی منشیات کو ضابطے کے مطابق قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا اور علاقے میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ل ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پیرمحل وسیم اسلم کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی شہری حلقوں نے پیرمحل پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف یہ سلسلہ آئندہ بھی پوری قوت سے جاری رہے گا