November 17, 2026

حب۔ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے

IMG-20251214-WA0266

حب۔ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سپریم کونسل کے ممبر مولوی محمد یعقوب ساسولی نے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے سلطان گولڈن نامی کار ریسر کو گاڑی کو تیز ریوس کرنے پر پانچ کروڑ کا انعام دینا افسوسناک امر ھے ایک غریب صوبے کے خزانے کو اس بیدردی سے اپنے نام کی خاطر نقصان پھونچانا انتہائی ظلم و زیادتی کے مترادف ھے بلوچستان میں اس وقت شدید قحط سالی اور غربت ھے سات اضلاع غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں روزگار نھیں ھے پینے کا پانی نھیں ھے علاج معالجہ کے لیے کچھ نہیں ھے بلوچستان کے ہونہار اور ذھین بچوں کو پڑھائ کے لیے اسکالر شپ نھیں ھے لیکن ایسے فارغ لوگوں پر بلوچستان کی دولت لٹائ جارھی ھے۔ آخر اس فضول خرچی اور عیاشی کو کون روکے گا بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے حلقوں کے فنڈز کے لیے تو لڑائی لڑتے ہیں لیکن عوامی دولت کو عوام پر خرچ کرنے کے لئے وزیر اعلی پر کوئی پریشر نھیں ڈالتی ہیں وزیر اعلی صاحب کے اپنے حلقہ ڈیرہ بگٹی میں آج بھی مائیں بہنیں گدھوں پر دس کلو میٹر دور جاکر پانی لاتی ہیں لیکن وزیر اعلی صاحب عوامی دولت کو فضول خرچی میں اڑا رھا ھے میرا،پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ ھے کہ جن کو آپ لوگوں نےاقتدار کے منصب پر فائز کیا ھے تو آپ لوگوں کا فرض بنتا ھے کہ ایسے شخص کا احتساب کرکے ان کو اقتدار سے باہر کریں اور کروڑوں عوامی پیسے فضول خرچی سے بچائیں *