November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف تاریخی اہمیت کے حامل عمرکوٹ شہر کی عوام گئس

IMG-20251214-WA0230

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
تاریخی اہمیت کے حامل عمرکوٹ شہر کی عوام گئس میٹرنٹی ہوم وومین اسپورٹس کاپلکس دل کے آپریش کیلئے اسپتال میڈیکل یونیورسٹی اور عمرکوٹ میرپورخاص روڈ سمیت سہولتیں فراہم کی جائیں رسول بخش رحمدانی کی صحافیوں سے بات چیت
عمرکوٹ ( ) پریس کلب کی آفس میں نامور سماجی شخصیت تجزیہ نگار اسپورٹس مین کی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ تاریخی اہمیت کے حامل اس شہر میں برصغیر کے شہنشاہ اکبراعظم کی جائے پئدائش بھی ہے اور تاریخی قلعہ بھی موجود ہے اس شہر کو گیس دینے کیلئے ایک مرتبہ ایک تاریخی جلسے عام میں ماروی گرائونڈ عمرکوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ عمرکوٹ کی عوام کو گیس دی جائے گی لیکن وہ خواب پورا نہیں ہوا عوام کا مطالبہ ہے گیس دی جائے اور غریب خواتین کیلئے میٹرنٹی ہوم کی اشد ضرورت ہے پرائیوٹ میٹرنٹی ہوم اسپتالوں میں اموات کا سلسلہ جاری ہے اور غریب خواتین پرائیوٹ میٹرنٹی ہوم میں 50 ہزار سے زائد رقم ڈلیوری کی ادا نہیں کر سکتے ان کا کوئی پرسانے حال نہیں جبکہ عمرکوٹ میرپورخاص روڈ بن تو رہا ہے لیکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار کا ہے کبھی کام ہوتا ہے تو کبھی کام بند یوتا ہے عوام کی سفری سہولتیں عذاب بن گئی ہیں میں دردمندانہ اپیل کرتا ہوں وفاقی حکومت حکومت وزیراعظم پاکستان وزیراعلی سندھ سے کہ عمرکوٹ کو وومین اسپورٹس کاپلکس میڈیکل یونیورسٹی سمیت سندھ اسپورٹس یوتھ افیئرس ڈیپاٹمنٹ سے خصوصی طور سالانہ عمرکوٹ ضلع کے اسپورٹس صحتمند سرگرمیوں کیلئے الگ دو کروڑ گرانٹ رکھی جائے ۔