November 17, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ نورپورتھل کے محنتی، فرض شناس اور

IMG-20251214-WA0225

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ نورپورتھل کے محنتی، فرض شناس اور باصلاحیت استاد عبدالستار بھٹی کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات،سکول میں کامیاب داخلہ مہم اور مثالی تدریسی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی اور ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصرعباس کھارا نے تعریفی سند عطا کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی بھی موجودتھے۔
عبدالستار بھٹی نے تدریس کے ساتھ ساتھ طلباء کی اخلاقی تربیت، تعلیمی نظم و ضبط کے قیام اور سکول کے مجموعی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت اور لگن کے باعث سکول میں تعلیمی نتائج میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی، جسے اعلیٰ حکام کی جانب سے سراہا گیا۔ دریں اثناء عبدالستار بھٹی کوتعریفی سند کی عطائیگی پر محکمہ تعلیم کے مقامی افسران، اساتذہ کرام ، والدین اور معززین علاقہ نے مباکباددی ہے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عبدالستار بھٹی جیسے اساتذہ کرام تعلیمی نظام کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی دیگر اساتذہ کرام کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔
اہلِ علاقہ، والدین اور تعلیمی حلقوں نے عبدالستار بھٹی کو اس اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔