اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سو سال زندہ رہنے کے لئے سو سال کی عمر ضروری نہیں ۔ بس ایک دن ایسا کام کر جاؤ جس سے دنیا تمہیں سو سال تک یاد رکھے ۔ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی
اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی
۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سو سال زندہ رہنے کے لئے سو سال کی عمر ضروری نہیں ۔ بس ایک دن ایسا کام کر جاؤ جس سے دنیا تمہیں سو سال تک یاد رکھے ۔ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب نئی نسل کو باشعور بنانے ، زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی جامع حکمت عملی کے تحت دی جائے ۔ کیونکہ ایک مثبت سوچ کی بدولت ہی ہم بہترین کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ بطور محب وطن پاکستانی ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا فرض اولین ایک بچے کی بہترین راہنمائی کرکے پورا کرسکتے ہیں ۔ خصوصاً بچیوں کی تربیت کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ آنے والے کل انہوں نے ایک مثبت ماں کا کردار نبھانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عطاء الرحمان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رینالہ خورد نے کاھنور ایجوکیشن ہاؤس رینالہ خورد کے سبز زار میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈوثرن ساھیوال کے تعلیمی سکالرز ، مختلف اداروں کے سربراہان ، ایجوکشنٹ ، موٹیویشنل سپیکرز ، مذہبی و سماجی شخصیات ، ڈاکٹرز ، اساتذہ ، سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے ۔نویں کلاس میں 500 سے زائد نمبروں والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انکے والدین ، اساتذہ کی کوارڈینیشن اور بیٹھک انتہائی اہمیت کی حامل ہے